خیرپور:شجرکاری مہم کے تحت اسکول میں پورے لگائے گئے

80

خیرپور،24فروری (اے پی پی ) : شجرکاری مہم کے تحت دی اکیڈمی آف ایکسیلنس خیرپور میں پودے لگائے گئے۔ اس موقعے پر پرنسپال سیدہ قدسیہ حیدر شاھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صحتمند بنانے کیلئے ماحول دوست پودے لگانے ہونگے، پودے لگانے سے ایک طرف ہم گرمی کی حرارت کو کم کرستے ہیں، دوسری جانب پردوں کو بھی اپنی نسل بڑھانے کیلئے محفوظ پناہگاہیں میسر کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ہر ایک پاکستانی ایک پودا لگائے اور اس کی نگہداشت کرے تو ایک سال کے اندر ہم گرین پاکستان کی شناخت حاصل کرلینگے۔ اس موقعہ پر نامور شاعر و کالم نگار وشال امیر، اکیڈمی آف ایکسیلنس کے ایڈمن نثار احمد سروہی، کوآرڈینیٹر عمران علی رڈ اور اکیڈمی کے طلبا و طالبات نے سہانجڑہ، جاسمین، گلاب، پانڈا، کڑھی پتہ، موتیہ و دیگر پودے لگائے۔