مری ؛ بارش اور ژالہ باری کے بعد ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع،شام تک جاری رہے گی

21

مری،25فروری(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں بارش اور ژالہ باری کے بعد ہلکی  برفباری کا سلسلہ  شروع ہو گیا ہے،برفباری اور سرد ہواؤں کے باعث  سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ  برفباری  دیکھنے کیلئے سیاحوں کی آمدورفت بھی شروع ہو گئی ہے۔

 مری کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بدستور جاری ہے، محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی الرٹ جاری کیا گیا تھا جس پر محکمہ ہائی وے مشینری سمیت تمام متعلقہ ادارے حرکت میں ہیں۔

 محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسم کایہ سلسلہ شام تک اسی طرح جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔