ملتان،07 مارچ(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کا صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے ہیلتھ کونسلز کو فعال کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی زیر صدارت شہباز شریف ہسپتال ہیلتھ کونسل کا پہلا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ہسپتال کے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سہولیات کی منظوری دی گئی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی اور ایم پی اے سبین گل،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار اور ایم ایس ڈاکٹر امجد بھٹی بھی شریک ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہیلتھ کونسلز کے ذریعہ فوری فنڈز کی فراہمی سے صحت کی سہولیات فراہم ہونگی اور کہا ہیلتھ کونسلز میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اور ماہرین طب بھی ممبر ہونگےاور کہا ہیلتھ کونسلز طبی سٹاف اور ایمرجنسی ادویات کی کمی پوری کے اقدامات بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو لیول پر ہیلتھ کونسلز قائم کردی گئیں ہیں،فنڈز کے شفاف اور فوری استعمال میں ہیلتھ کونسلز مددگار ثابت ہونگی اور ہیلتھ کونسلز کے اجلاس میں مختلف وارڈز کی مرمت، لائٹس سمیت مختلف امور کی منظوری دی گئی۔