جشنِ چنیوٹ کے حوالے سے ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد

83

چنیوٹ، 07 مارچ(اے پی پی):جشنِ چنیوٹ کے حوالے سے افتتاحی تقریب کا انعقاد ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں ہوا۔جس میں ایم این اے مہر غلام محمد لالی، ایم پی اے مہر تیمور امجد لالی اور ایم پر اے  سلیم بی بی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امجد نزیر چوہدری، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)عامر خان نیازی بھی بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔پی ٹی آئی راہنما سید ذوالفقار علی شاہ، میاں شوکت علی تھہیم و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

بوائز سکاؤٹس، پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 جیل پولیس کے دستوں نے مارچ پاس کیا۔تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمانان گرامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تفریح کےلئے ایسے پروگراموں کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام ہے۔چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کے ایک ہفتہ سے بھی زائد فیملیز پروگرامز کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کا احسن اقدام ہے۔یہ تقریبات 9 روز تک جاری رہیں گی۔مارچ سے 15 مارچ تک ماڈل ٹاؤن ہاوسنگ سوسائٹی لاہور روڈ میں فیملیز کیلئے فوڈ سٹریٹ کا انعقاد ہو گا۔9 مارچ سے 14  مارچ تک اسلامیہ کالج گراؤنڈ جھمرہ روڈ پر لکی ایرانی سرکس کا انعقاد ہو گا۔8،9 مارچ کو چناب نگر پارک میں پھولوں کی نمائش ہو گی۔8 تا 12 مارچ کو فرنیچر و دستکاری کی نمائش ہاکی سٹیڈیم سیٹلائٹ ٹاؤن ہو گی۔8 مارچ کو میونسپل کارپوریشن ہال میں 3 بجے دن بیڈمنٹن کا میچ ہو گا۔9 مارچ کو اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراؤنڈ میں 4 بجے دن والی بال کا میچ ہو گا۔10 مارچ کو دن 10 بجے  پیٹس اور کیٹل شو منعقد ہو گا۔11 مارچ دن 4 بجے اسلامیہ پوسٹ گریجویٹ کالج کے گراؤنڈ میں کرکٹ کا فائنل میچ ہو گا۔11،13 مارچ کو خواتین ڈگری کالج میں مینار بازار کا انعقاد ہو گا۔12 مارچ کو شام دین گارڈن میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہو گا۔13 مارچ کو دن دو بجے ہاکی گراؤنڈ میں ہاکی میچ کا ہو گا۔13 مارچ کو شام اسلامیہ کالج میں محفل مشاعرہ منعقد ہو گی۔14،15 مارچ کو العباس سٹیڈیم، چمن عباس چناب نگر میں نیزہ باری ہو گی۔تمام پروگرام کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔