ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم

7

اسلام آباد،07مارچ  (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت تمام سیاحتی علاقوں کی   جامع لائحہ عمل کے ذریعے ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے، سیاحت کے فروغ سے ان علاقوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو رکنِ قومی اسمبلی صداقت عباسی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں مری میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بروقت مدد و سہولیات کی یقینی فراہمی اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صداقت عباسی نے وزیرِ اعظم کو کوہسار یونیورسٹی اور ٹورازم ہائی وے کے سیاحوں اور مقامی آبادی پر مثبت اثرات اور عوامی پذیرائی سے بھی آگاہ کیا۔