،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب لاہور، 11مارچ(اے پی پی): وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہاہے کہ اس دفعہ دورہ چین میں ڈالرز نہیں پاکستان میں انڈسٹری لگانے ، دس ملین نوکریاں ،زراعت اور آئی ٹی میں مدد مانگی ہے۔ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے ہماری جی ڈی پی کا کل امپورٹ 20 فیصد اور ایکسپورٹ 8 فیصد ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب مسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے پچھلے سال پاکستان کا آئی ٹی سینتالیس فیصد جبکہ اس سال پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کی شرح ستر فیصد بڑھنے کی توقع ہے۔آئی ٹی سیکٹر والوں سے کہا کہ ترقی کی شرح سو فیصد بڑھانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں جس کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس سلسلے میں پانچ سال کے لیے مکمل ٹیکس چھوٹ اور ٹریننگ کے لیے چھ ارب دیے گئے ہیں۔











