گوجرانولہ،12 مارچ (اے پی پی ): معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے ہفتہ کو یہاں کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوکی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بیرون ممالک سے پاکستان کیلئے میڈل جیتنے والے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کا سفیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چوروں اور ڈاکووں کا ٹولہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف باہر نکل آیا ہے۔ اس ٹولے کو شکست کا سامنا ہوگا۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











