وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف حافظ آباد کی مقامی قیادت کی ملاقات

20

حافظ آباد، 13 مارچ (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف حافظ آباد کی مقامی قیادت  نے  اتوار کو  یہاں  ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور ضلع حافظ آباد کی تعمیر و ترقی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔تمام سیاسی قائدین نے وزیر اعظم کی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد