حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کی پاکستان آمد کے وقت ان کی سہولت کیلئے ای گیٹ سسٹم متعارف کرائے گی؛ محمد ایوب آفریدی

16

اسلام آباد،13مارچ  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانیز محمد ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ  اوورسیز کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع ہیں۔

اتوار کو اسلام آباد میں تین روزہ اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں آن لائن سہولیات متعارف کرانے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن خدمات کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کئے بغیر ویزہ اور این آئی سی او پیز حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں بینک میں اپنے اکائونٹس کھولنے کے قابل بنایا ہے۔ مشیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کے کاروبار دوست اقدامات سے فائدہ اٹھائیں۔

سورس:وی  این ایس، اسلام آباد