اسلام آباد کے ہر سیکٹر میں خواتین کا بازار ہونا چاہیے؛ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

39

اسلام آباد،13مارچ  (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے اتوار کو  یہاں  ایف نائن پارک میں اسلام آبادچیمبرکی جانب سے خواتین کاروباروں کیلئے لگائے گئے بازارکے دورہ کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو میں اسلام آبادچیمبرکی جانب سے خواتین بازارکے انعقادکے اقدام کوسراہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج اس بازارمیں 100 نہیں بلکہ دوہزارسٹالز ہونے چاہئیں تھے،میری خواہش ہے کہ اسلام آباد کے ہرسیکٹرمیں خواتین بازارہوں، رمضان المبارک میں خواتین کواس طرح کے رمضان بازارلگانےچاہئیں اس ضمن میں انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بازاروں میں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی خواتین کی زیادہ شمولیت ہونی چاہئیے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد