او آئی سی کا پاکستان میں انعقاد ملک کیلئے اور 22 کروڑ عوام کے لئے قابل فخر اور قابل اعزاز ہے؛ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

22

لاہور ، مارچ 21(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ او آئی سی کا پاکستان میں انعقاد ملک کیلئے اور 22 کروڑ عوام کے لئے قابل فخر اور قابل اعزاز ہے۔

پیر کو یہاں   لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانوکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے  کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کا او آئی سی نفرنس کے شرکاء کو بھرپورخوش آمدید کہنا خوش آئند ہے،او آئی سی کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد ہر لحاظ سے اہم ہے اور ہمارے لیے باعث فخر اور اعزاز ہے۔

سورس:وی این ایس،  لاہور