وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تین ماہ میں دوسری بار او آئی سی اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے؛ چوہدری فواد حسین

19

اسلام آباد ، 222 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین  نے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی عظیم کامیابی ہے کہ صرف تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ پاکستان کے ہر فرد کو فخر ہونا چاہئے، پاکستان مسلم امہ کی قیادت کر رہا ہے۔

او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کے حوالے سے منگل کو یہاں اپنے ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس جاری ہے، کانفرنس میں تقریباً 32 وزراء خارجہ اور 700 سے زائد مندوبین شریک ہیں، کانفرنس میں مسلم امہ کے مسائل زیر بحث ہیں، شرکاء کی تقاریر جاری ہیں۔

 چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مندوبین ہمارے سیاسی حالات کو نظر انداز کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں جو پاکستان کے لئے عزت کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں خصوصاً ان لوگوں جنہوں نے کانفرنس کو ناکام کرنے کی کوشش کی، کو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ کانفرنس کامیابی سے جاری ہے۔