جیکب آباد،22مارچ(اے پی پی)ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کی سربراہی میں تعلقہ گڑھی خیرو میں جیکب آباد پولیس کی ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری رہیں جس کے نتیجے میں متعدد جرائم پیشہ گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور مورچون کو مسمار کرکے نظر آتش کیا گیا جبکہ روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے مارے گئے اور متعدد پولیس پکٹ قائم کی گئی تاکہ ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد کو قابو کیا جا سکے۔