ملتان ،سورج میانی کے مقام پر تیراکی کے دوران دریائے چناب میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق

78

ملتان, 13 اپریل (اے پی پی ): سورج میانی کے مقام پر تیراکی کے دوران دریائے چناب میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 کے مطابق وجاہت (22) سالہ نوجوان ولد مختار دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم اہل علاقہ نے نعش نکال لی  ریسکیو 1122 نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔