اوکاڑہ،29اپریل(اے پی پی): دنیا بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم دماغی امراض کے سلسلہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،جسکی قیادت سی ای او ڈی ایچ اے اوکاڑہ ڈاکٹر مہراختر حسین مہار،ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد حسین گیلانی، ڈی ڈی ایچ او ہیڈکوارٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔
عالمی یوم دماغی امراض کے سلسلہ میں منعقدہ آگاہی واک ٹینک چوک اوکاڑہ سےشروع ہوئی اور پریس کلب تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔
واک میں ڈی ایس او ڈاکٹر فخر، سی ڈی سی آفیسر سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔