چنیوٹ؛ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کا رمضان بازاروں اور عید گاہوں، مساجد کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

54

چنیوٹ،02مئی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر  عاصم جاوید نے رمضان بازاروں اور عید گاہوں۔ مساجد کا دورہ کیا، بازاروں میں اشیاء کی دستیابی ومعیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔ عید گاہوں۔ مساجد میں نماز عید کے حوالے سے صفائی اور دیگر انتظامات چیک کیے۔

 ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں قائم کیے گئے رمضان بازار میں عوام کو بہترین اشیاء کم نرخوں پر مسلسل مہیا کی گئی ہیں۔

 بعد ازاں انہوں نے مرکزی عید گاہ کا دورہ کیا اور میونسپل کمیٹی کو صفائی کے بہتر انتظام کرنے کی تلقین کی۔ انکا کہنا تھا عید اجتماع گاہوں کے راستوں میں بھی صفائی مکمل ہونی چاہیے۔