ٹوبہ ٹیک سنگھ ؛عید کے روز ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی

11

 ٹوبہ ٹیک سنگھ،03مئی(اے پی پی ): عید کے روز ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے  اے ڈی سی جی محمد ابو بکر، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر اور ڈی پی او نجیب الرحمن  کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس ڈاکٹر شہاب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، اے ڈی سی جی محمد ابو بکر، ڈی پی او نجیب الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی حیرت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ عید کے موقع پر مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔