اوکاڑہ؛ گاؤں 17ون ایل میں گندم کی باقیات کو لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

19

اوکاڑہ،04مئی (اے پی پی): رینالہ خورد کے نواحی گاؤں 17ون ایل میں گندم کے باقیات کو آگ لگ گئی۔لوگوں کے مطابق آگ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے لگی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس  نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کر بروقت پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔