عیدالفطر؛ مری میں سیاحوں کا رش،سیاحوں کی 637 گاڑیاں موجود

21

مری،03مئی(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں عید کے دن سیاحوں اور مقامی لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے،رات بارش اور پھر  تیز ہواؤں نے  موسم کو ٹھنڈا کردیا ہے۔

سی ٹی او راولپنڈی نوید ارشاد نے کہا کہ عید الفطر اور گرمائی سیزن کے دوران ٹریفک پولیس کے350سے زائد اہلکارڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے حکم پر مری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ مری میں تقریبا3500گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے جبکہ  مجموعی طور پر ابتک سیاحوں کی 637 گاڑیاں موجود ہیں۔

سی ٹی او نوید ارشاد نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر صرف لائسنس ہولڈر ڈرائیورز کو مری داخلہ کی اجازت ہو گی جبکہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلوں سواروں کو  مری میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مری کے تمام داخلی و اندرونی راستوں پر چیکنگ پکٹس قائم کی گئی ہیں۔