اسلام آباد،03مئی (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید الفطر آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ڈنگی کوٹلی میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ منائی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے کنٹرول لائن پر متعین فوجیوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداءکو خراج عقیدت اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔