لاہور،05مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی سعد وسیم نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقے کے امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم کو سعودیہ عرب اور متحدہ عرب امارات کے کامیاب دوروں پر مبارکباد پیش کی اور ترقیاتی کاموں کی تیزی سے تکمیل کی ہدایات اور عوامی فلاحی منصوبون کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔