اوکاڑہ،05مئی(اے پی پی): مسافروں سی بھری ہوئی منی بس ستگھرہ سے لاہور جاتے ہوئے دریاۓ راوی کے علاقہ موضع جھیڈو نزد سید والا پتن کے قریب مبینہ تیز رفتاری اور سڑک کی خستہ حالی کی بنا پرتوازن برقرارنہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔