جلالپورپیروالا،05مئی(اے پی پی): پولیس کی کارروائی، عید پر منشیات سپلائی کرنے والے تین منشیات فروش گرفتار،1400 لٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد محمود کی کمان میں پولیس نے نواحی علاقے بستی کھاکھی میں دوران کارروائی بد نام زمانہ منشیات فروش اللہ وسایا کھاکھی کو اس کے ساتھی ابوبکر کھاکھی سمیت گرفتار کر لیا اور 800 لٹر شراب سمیت شراب بنانے والے آلات و چالو بٹھی بھی پکڑ لی جبکہ شہری آبادی محلہ پیپل والا میں بھی ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش غلام یسین کو گرفتار کرکے اس کو قبضہ سے 560 لٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی ارشد محمود بھٹی نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ سی پی او ملتان اور دیگر آفیسران کی ہدایت پر پورے سرکل میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور مختلف کارروائیوں کے دوران 1400 سے زائد شراب پکڑ لی ہے جو عیدالفطر کے موقع پر سپلائی کی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عناصر کی نشاندھی میں تعاون کریں انشااللہ سرکل میں منشیات فروش کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔