لاہور،5مئی (اے پی پی):خادم پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو لاہور میں بغیر پروٹوکول کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عام شہری زندگی کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ سابق دور حکومت میں عام آدمی کو مکمل نظر انداز کیا گیا اور عدم توجہ کے باعث عام آدمی سے حکومت کا تعلق نہ ہونے کے برابر تھا۔انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کو عام آدمی کی زندگی اور اسکی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں تھااور عام آدمی سے حکومت کو کوئی ہمدردی نہیں تھی ۔اس بدترین کرپشن ،تساہل اور غفلت کی بنا پر لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مشکلات سے دوچار ہوئے۔وزیراعظم نے کہاکہ بجلی کے منصوبے وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود سابقہ دور میں شدید لوڈ شیڈنگ جاری تھی ۔
اس موقع پر شہریوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔