مظفرگڑھ؛ 18سالہ لڑکا دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا ،سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری

8

مظفرگڑھ، 4 مئی(اے پی پی):مظفرگڑھ علی پور روڈ پر پیر جہانیاں سپر نمبر 2 کے قریب مظفرگڑھ کے مضافاتی قصبہ دین پور بستی بیگ کا رہائشی 18 سالہ محمد  اسد ولد شبیر حسین دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، جس کی تلاش آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

کل اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122  ٹیم نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا اور 8 کلومیٹر تک کے علاقے میں مسلسل 6 گھنٹے سرچ آپریشن کیا بعد ازاں اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو آپریشن ملتوی کرنا پڑا،ریسکیو سٹاف نے آج دوسرے روز صبح سویرے جائے حادثہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا ہے، تاہم تاحال کامیابی نہ مل سکی ہے،سرچ آپریشن جاری ہے۔