پاکپتن،10 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی کے خاتمہ کیلئے پر عزم ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے عوامی ریلیف کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ نہایت کم نرخوں پر مہیا کی جائیں۔ اشیائے ضروریہ کی ارزاں نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔
ڈپٹی کمشنر احمر سہیل کیفی نے کہا کہ عوامی طلب ورسد کو پورا کرنے کیلئے میکانزم بنایا جائے ۔ ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں۔ اشیائے ضروریہ کی مقر ر کردہ نرخوں پر فراہمی کے سلسلہ میں سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن شرجیل شاہد گجر،ہول سیل ڈیلرز، پولٹری ایسو سی ایشن، فلور ملز ایسو سی ایشن کے نمائندوں سمیت دیگر افسران کی شرکت۔