ایبٹ آباد،16 مئی (اے پی پی ): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے دورہ ایبٹ آباد کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔انہوں نے دھمتوڑ بائی پاس روڈ کا افتتاح کیا، 18 کلومیٹر طویل یہ سڑک 3.4 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گی ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا۔ کامرس کالج کی تکمیل پر 24 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔