ملتان،17 مئی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ پالیسی،ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے ،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور نیلامی کا جائزہ لیا اور ٹماٹر،لیموں، پیاز کی بولی کے عمل کی بھی جانچ پڑتال کی اور کہا کہ منڈیوں سے سستی پھل و سبزیاں مارکیٹ میں سپلائی کرنا ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو بڑے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے اور کہا اسسٹنٹ کمشنرز فئیر پرائس شاپس اور ریڑھی بازار فعال کریں۔