ملتان،17 مئی (اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود کا ایم ڈی اے ون ونڈو کا وزٹ،ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی طرف سے ون ونڈو اور ایم ڈی اے کے دیگر پراجیکٹس بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈی اے ون ونڈو مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اور کہا گزشتہ ماہ 372 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 315 کو بروقت نمٹا دیا گیا ہے قیصر سلیم نے کہا کہ ون ونڈو سیل کی سال 2022 اپریل تک کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق 98 فیصد درخواستیں نمٹا دی گئی ہیں۔
اس سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ شکایات رجسٹر بہتر انداز میں برقرار رکھا جائے اور کہا ایم ڈی اے اپنے علاقہ جات میں کمرشلائزیشن پر خاص توجہ رکھے اور کہا کہ کمرشلائزین اور پرائیوٹ ہاؤسنگ سو سائٹی کی نقشہ فیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مین ذریعہ آمدن ہے۔