پاکپتن،18 مئی (اے پی پی): سیلاب یا کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا ۔ نہر کنارے مشقوں کا مقصد وقت سے قبل فنی مہارت کا جائزہ لینا اور آلات کی آزمائش ہے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں بغیر کسی تاخیر کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے،مشقوں کے دوران لوگوں کو فوری طبی امداد دینے کے علاوہ آگ پر قابو پانے اور ملبہ توڑ کر لوگوں کو نکالنے کی مشق بھی کی گئی اور بارشوں یا سیلاب کی صورت میں نمٹنے کےلیے ہمہ وقت اپنے آپ کو تیار رکھنا ہے ۔