شکرگڑھ،18 مئی ( اے پی پی): بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر نارووال صباء اصغر کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کی سربراہی میں جسڑ گریژن دریارے راوی کے کنارے سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر اے ڈی سی آر جویریا مقبول نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کو چیک کرنا ہے۔ انہوں کے کہا مجھے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ریسکیو 1122کی تیاری کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بالکل مکمل ہے۔
ڈی ای او انجنئیر عدنان نواز نے کہا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیورز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پرکھنے کے ساتھ ساتھ آلات کو چیک کرنا ہے ان کے کام کرنے کی صلاحیت کتنی ہے تاکہ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے بہترین اقدامات کئے جاسکے۔ فرضی مشقوں میں ریسکیو1122کے ہمراہ ریسکیو محافظین اور ضلع کے دوسرے اداروں جن میں سول ڈیفنس،،میونسپل کارپوریشن،محکمہ ہیلتھ، محکمہ لائیوسٹاک، بم ڈسپوزیبل سکواڈ نے حصہ لیا۔
تقریب میں ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد طارق، ڈی او ایجوکیشن محمد اقبال، سی او ایم سی ریحان سلیم، ڈی آئی او احسان الحق، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عرفان نے شرکت کی۔