ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن( ر)  ثاقب ظفر نے کمشنر ملتان کا چارج سنبھال لیا

2

ملتان،19 مئی (اے پی پی ):  ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کیپٹن( ر)  ثاقب ظفر نے کمشنر ملتان کا چارج سنبھال لیا ہے  ،کیپٹن( ر)  ثاقب ظفر کو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفننگ ڈپٹی کمشنر اخلاق احمد اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر نے  دی ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی شہر اولیاء کی ترقی،انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ  ہے، منصوبوں کومقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے موثر اقدامات پر مبنی مہم چلائی جائے، گندم اور کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھی جائے ۔