ملتان، 19 مئی (اے پی پی ):سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلزئی نے تمام ٹریفک اسٹاف کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسے کی ڈیوٹی کو بہتر سے بہتر کیا جائے ، ٹریفک وارڈنز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے جبکہ غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت دیکھتے ہوئے ڈیوٹی کو بہتر بنائیں، ٹریفک سٹاف کو پانی انکے پوائنٹس پر فراہم کیا جائے گا
سی ٹی او ملتان جلیل عمران غلزئی نے کہا شام کے اوقات کو ریفلیکٹر جیکٹ کا استعمال کریں گے ، گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں پارک کروایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپرسل کے وقت صبروتحمل کا مظاہرہ کریں گے۔