ڈیرہ بگٹی، 19 مئی(اے پی پی ):چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ڈیرہ بگٹی میں ہیضے کی وباء سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیرکوہ میں ہسپتال اور تحصیل پیرکوہ میں ایم سی ایچ سنٹر میں میڈیکل سٹور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور لوگوں کے ہیضے کی وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہیضہ سے بچاؤ کی آگاہی مہم کو سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر چلائی جائے۔
چیف سیکرٹری نے پیرکوہ میں عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وباء سے متاثرہ افراد کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے جبکہ صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہیں۔