ڈیووس،25مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران انہوں نے پاکستانی تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں تجارتی و صنعتی مواقعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پاکستان بریک فاسٹ میں وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر سمیت وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشب قاسم نوید قمر بھی موجود تھے۔