ملتان،27 مئی(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر علی الصبح شہر میں صفائی کی مانیٹرنگ کیلئے نکل پڑے،طاہر وٹو کی شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کی انسپکشن،شہریوں سے ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فاروق ڈوگر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام کے ہمراہ گلیوں میں پیدل چل کر صفائی کا معائنہ کیا اور کہا کہ شہر اولیاء کی صفائی صورتحال کا روزانہ خود معائنہ کرونگا ۔
ڈپٹی کمشنر نے رہائشی علاقوں سے گندگی کے ڈھیر فوری صاف کرنے کا حکم دیا اور کہا گنجان آباد یونین کونسلز پر خصوصی فوکس کیا جائے اور تعمیراتی میٹریل شاہراہوں پر ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
طاہر وٹو نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محدود وسائل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
سی ای او فاروق ڈوگر نے صفائی آپریشن پر بریفننگ بھی دی۔