ملتان،27مئی (اے پی پی):کمشنر انجینئر عامر خٹک کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر چمکانے کا ٹاسک،کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تمام آف روڈ وہیکلز کو جلد از جلد آن روڈ کیا جائے اور کہا تاجر براددی سے بات کر کے مارکیٹوں میں صفائی بارے لائحہ عمل مرتب کریں اور انہوں نے کہا کہ دائرہ کار سے باہر یونین کونسلوں بارے بھی حکمت عملی تیار کریں ۔
عامر خٹک نے کہا کہ شہر کی صفائی بارے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پورے استعداد کار سے کام کرے کمشنر کا واسا کو سکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا اور واسا کے ڈیفالٹر اداروں کو طلب کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا واسا ریکوری اہداف بہتر بنانے کیلئے سخت حکمتِ عملی مرتب کرے۔
کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت واسا، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بارے جائزہ اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں ایم ڈی فاروق ڈوگر،ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر،ایم ڈی واسا قیصر رضا ،متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔