گزشتہ حکومت کے فیصلے بھگتنے کے باوجود ریلیف پیکج سے 38 فیصد آبادی کو فائدہ ہو گا؛ وفاقی وزیر شازیہ مری

69

اسلام آباد، 31 مئی  (اے پی پی ):وفاقی وزیر شازیہ مری  نے منگل کو  یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کے فیصلے بھگتنے کے باوجود ریلیف پیکج سے 38 فیصد آبادی کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ کے وسائل کو وفاق پر حملہ کرنے کے لئے استعمال کرنے کی بات قبول نہیں کی جا سکتی۔