ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کیجانب  سے  ریونیو عوامی خدمت کچہری کا  انعقاد

7

ملتان، یکم جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کیجانب  سے  ریونیو عوامی خدمت کچہری کا  انعقاد کیا  گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی ریونیو شکایات کا موقع پر ازالہ کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریونیو افسران ایک چھت تلے موجود تھے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر ماہ کے آغاز میں کھلی کچہری کے ذریعے عوام کو ریلیف دینگے ۔انہوں  نے کہا کہ  کھلی کچہری کا مقصد ریونیو شکایات کا فوری ازالہ ہے،تمام محکموں کو درخواستوں پر فوری ایکشن کا پابند کیا گیا ہے۔