ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا فلور ملز کے خلاف مسلسل دوسرے روز کریک ڈاؤن،5 فلور ملز سِیل

8

ملتان،02 جون (اے پی پی):ملتان:ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا فلور ملز کے خلاف مسلسل دوسرے روز کریک ڈاؤن،سستے آٹے کی سپلائی میں تعطل پر 5 فلور ملز سِیل کردی گئیں ہیں ۔

ڈپٹی کمشنرنے  علی الصبح 10 سے زائد فلور ملز کا اچانک دورہ کیا اور کم ناپ تول پر اتحاد فلور ملز پر  50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سِیل کی گئی فلور ملز کا کوٹہ معطل کردیا گیا ہے، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے اور تمام فلور ملز کوٹے کے مطابق آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں اور کہا کہ  ضلع بھر میں 698 سے زائد آٹا ہول سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ،10 کلو آٹا 490 اور 20 کلو 980 روپے میں دستیاب ہے ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے فوڈ پوائنٹس پر بریفننگ بھی دی۔