اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

18

اوکاڑہ،02جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کارڈیا لوجی وارڈ ،جنرل وارڈ ،گائنی وارڈ ، سرجیکل وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، میڈیسن سٹور میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹرز اور عملہ کے رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں انہیں مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویہ، ہمدردی اور محبت سے بھی مریضوں کی دلجوئی کرنی ہے ان کا یہ طرز عمل مریضوں کو صحت یاب کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو روزانہ کی بنیاد پر برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔