اوکاڑہ؛ 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ،مال مسروقہ برآمد

6

اوکاڑہ ،02جون (اے پی پی): تھانہ شاہبھور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکر لیا۔

گرفتار ملزمان میں پرویز ولد نذر محمد قوم جھکڑ سکنہ37.38 فور ایل تحصیل و ضلع اوکاڑہ، شاہد اقبال عرف کالی ولد جہانگیر قوم بلوچ سکنہ 59ڈی ضلع پاکپتن شریف، علیشان ولد رحمت علی قوم جھکڑ سکنہ 37.38 فورایل تحصیل و ضلع اوکاڑہ شامل ہیں۔ ملزمان  کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ،3 لاکھ روپے سے زاہد نقدی رقم،3عدد موٹر سائیکل مبلغ 4لاکھ روپے برآمدکیے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔