دیپالپور،02 جون (اے پی پی ): ایس ایچ او تھانہ صدر قلب سجاد اعوان نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے سربراہ سمیت تین ڈاکو گرفتار کر لیے ہیں۔ ملزمان میں خالد عرف خالدی ، انتظار علی اور اعجاز شامل ہیں ۔
ملزمان کے قبضے سے چار موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کیا گیا۔ گینگ لیڈر خالد کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں بیس سے زائد مقدمات درج ہیں، ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جیل بجھوا دیا گیا ہے۔