ہائی ویزکوجرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے ، لاءاینڈ آرڈرکی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے، ہمانصیب

12

ملتان،03 جون(اے پی پی): سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب  نے کہا کہ ہائی ویزکوجرائم سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے اور لاءاینڈ آرڈرکی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار  انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس ہمانصیب  نے ماہ مئی 2022 میں پنجاب ہائی وے پیٹرول ریجن ملتان کی کارکردگی پنجاب کے باقی تمام ریجن سے نمایاں رہی ہے۔

ترجمان پٹرولنگ پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ مئی 2022 میں مختلف نوعیت کے634مقدمات درج رجسٹرڈ، سینکڑوں ملزمان پابندِ سلاسل، ایل پی جی اور غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف 28مقدمات درج ہوئے شراب ومنشیات فروشوں کےخلاف 04 مقدمات درج کرکے 843 لیٹر شراب برآمد کی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 17 مقدمات درج کر کے 03 کلاشنکوف،پسٹل 13اور 177 گولیاں برآمد کی ۔ہائی ویز پر سفر کرنے والے 1365 افراد کو مختلف نوعیت کی ہیلپ فراہم کی،08 کس اشتہاری مجرمان گرفتار کیے تیز رفتاری اورغفلت و لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والےڈرائیوروں کےخلاف 464 مقدمات درج کیے گئے۔آتش بازی کا سامان 4683،جعلی کرنسی24000 روپے کے ساتھ ساتھ ایک عدد چوری شدہ بکرا جس کی مالیت 80 ہزار روپے برآمد کیا گیا اور 203 ناجائز تجاوزات ہٹائی  گئی جبکہ 06عدد گمشدہ بچوں کوتلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا۔

 ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن نےمزید بتایا شاہراہوں پر سفر کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اسکے لیے موبایل ایجوکیشن یونٹ نے05مرتبہ روڈ شوز و روڈ سیفٹی کیمپس،04ورکشاپ وسیمینارکاانعقادکیا۔20تعلیمی اداروں26 پبلک پلیسیز25 ٹیکسی رکشہ بس اورٹرک اسٹینڈز 24 کمرشل مارکیٹ 10مختلف دیہات 08ہسپتال اور دہی مرکز صحت 18پٹرول پمپس اور14 بینکوں کا دورہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ملتان ریجن کی مختلف شاہراہوں پر100سست رفتار گاڑیوں ،ٹرالواور ٹریکٹر ٹرالی،رکشہ جات،پرریفلیکٹرز سٹیکرز لگائےگئےاس دوران 1500 افراد میں روڈ سیفٹی ٹریفک قوانین،سگریٹ نوشی،پتنگ بازی،گرین ہائی ویز،ہیلمیٹ کی افادیت،گڈ ٹچ،بیڈٹچ اور ون ویلنگ کےنقصانات اورکم عمر ڈرائیورز کےموضوعات پر آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کی ترویج کے لیےکبیل آپریٹرز کے ذریعے شعور بھی اجاگرکیاگیا ہے۔