خیرپور، 08جولائی( اے پی پی): فيض گنج کے قریب کوٹ لالو میں سیکریٹری محکمہ فوڈ سندھ خرم شہزاد اور اسٹنٹ کمشنر فیض گنج مستقیم قریشی نے پولیس کے ہمراہ سیٹھ دلیپ کماری کی کپاس فیکٹری پر چھاپہ مار کر ذخیرہ کی گئی گندم کی 30 ہزار بورياں برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہیں ۔
اس موقعی پر اسٹنٹ کمشنر فیض گنج نے بتایا کے محکمہ ابپاشی کے سیکریٹری کو خفيہ اطلاع ملی تھی جس پرانہوں نے موقع پر پہنچ کر ہمیں آگاہ کیا جس کے بعد مل کر فیکٹری پر چھاپہ مارا اور ذخیر ہونے والی 30 ہزار بورياں برآمد کر لیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم ذخیرہ اندوز کرنے والوں کو کسی صورت بخش نہیں کیا جاۓ گا۔