پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی ،120لیٹر دیسی شراب اور چالو بھٹی برآمد

73

مظفرگڑھ، 13 جون(اے پی پی): ڈی پی اوطارق ولایت کی ہدایت پر مظفرگڑھ پولیس کی منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران چوک سرور شہید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی،پولیس ترجمان کے مطابق مخبر کی اطلاع پر  تھانہ چوک سرور شہید کے سب انسپکٹر ناصر حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 584 ٹی ڈی اے میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش لابھن مسیح اور آشر مسیح کے اڈے پر چھاپی مار کر  120لیٹر دیسی شراب اور چالو بھٹی برآمد کرلیں،لابھن مسیح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جبکہ پولیس نے آشر مسیح کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔