ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پرچنیوٹ پولیس کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا

11

چنیوٹ، 14 جون ( اےپی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ اسدالرحمن کی ہدایت پر ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ کے زیراہتمام پولیس لائن چنیوٹ میں سندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔چنیوٹ پولیس کے جوانوں نے تھلیسیمیا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنے خون کے عطیات دیے۔ڈسٹرکٹ پولیس چنیوٹ،ایلیٹ فورس کے افسران و جوانوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کے عطیات دیے۔ڈی پی او نے خون کا عطیہ دینے والے جوانوں کو شاباش دی اور انکے جذبے کو سراہا۔ڈی پی او نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس، پنجاب کے وژن کے مطابق چنیوٹ پولیس کے جوانوں نے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر تھلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے عطیات دیے ہیں۔پولیس کے جوان لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیساتھ ساتھ ہر مشکل گھڑی میں لوگوں کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔سابقہ روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے،قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ ڈی پی او نے انسانوں کی قیمتی جانیں بچانے کیلئے اپنے خون کا عطیہ دینے والے جوانوں کو شاباش دی،اور انکی حوصلہ افزائی کی۔