اسلام آباد،16جون (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز کے 49 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا ایجنڈے پر سرگرم ہے، اسلاموفوبیا اور بی جے پی لیڈروں کے حالیہ ریمارکس سے سنگین ماحول پیدا ہورہا ہے اور بھارت میں ہندوتوا کے نظریئے کو بالادست بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہاسلاموفوبیا کے زیر اثر بیانات اور مسلمانوں سے رویے کو دیکھتے ہوئے بھارت سے بات چیت مشکل ہو گئی ہے۔











