وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینیئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا نیشنل پریس کلب کا دورہ

27

اسلام آباد، 16 جون  (اے پی پی ): وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینیئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے  وفد کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا  اور  ایلومینائی اراکین سے یونیورسٹی کی کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی و لائحہ عمل پہ روشنی ڈالی، اس کے علاوہ احمدپور شرقیہ اور لیاقت پور کیمپس کے مسائل  اور ان کو حل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی جانب سے شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

 اس موقع پر  پی ایف یو جے کے صدر سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار بھی موجود تھے  جبکہ   ایلومینائی اراکین میں   نوید اکبر چوہدری، فرخ اعجاز، نوید اظہر، صغیر چوہدری ، فہد احمدمِسن، طارق علی وِرک، ڈاکٹر سعدیہ کمال، رانا عدنان اورمحمد فراز ملک شامل تھے ۔ وفد میں ڈائریکٹر پبلک افئیرز شہزاد احمد خالد ، پی آر او شیخ محمد خالد اور ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر اظہر حسین بھی ہمراہ تھے۔