حکومت ہنگامی اور مستقل معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے؛ مولانا اسعد محمود

9

اسلام آباد، 16 جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے جمعرات  کو یہاں  پریس کانفرنس  سے  خطاب میں   کہا ہے کہ حکومت ہنگامی اور مستقل معاشی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ناکردہ گناہوں کے ساتھ عوام کے کٹہرے میں کھڑے ہیں،  جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تو ہم پارلیمان میں چیختے  رہے کہ یہ عوام دشمن معاہدہ ہے ،بدقسمتی کی بات تھی کہ ماضی کی حکومت کے تین سالوں میں الگ الگ وزرا خزانہ نے بجٹ پیش کئے ،اپنے ہی وزرا ءپر عدم اعتماد معاشی پالیسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔